ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ٹرمپ کا احتجاج

وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ٹرمپ کا احتجاج

Mon, 28 Nov 2016 12:40:01    S.O. News Service

نیویارک،27؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست وسکونسن میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی ٹیم بھی شریک ہو گی۔ کلنٹن کے ایک وکیل نے بتایا کہ گرین پارٹی کی سیاستدان جِل اسٹائن کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول وسکونسن کے علاوہ پینسلوینیا اور میشیگن کے انتخابی نتائج پر بھی سوال اٹھانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے اس پیش رفت پراحتجاج کرتے ہوئے اسے دھوکہ دہی کی چال قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کے بقول انتخابات ختم ہو چکے ہیں اور عوام کا فیصلہ سامنے آچکا ہے۔


Share: